اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ اسلام آباد اور مجسٹریٹس کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے سیکرٹریٹ سب ڈویژن کے مختلف علاقوں کا دورہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ اسلام آباد اور مجسٹریٹس نے اشائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے سیکرٹریٹ سب ڈویژن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
ہفتہ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ اور مجسٹریٹس نے سیکرٹریٹ سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں پرائس چیکنگ، پولی تھین بیگز کے غیر مجاز استعمال اور مجموعی صفائی کا معائنہ کیا۔


اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے مطابق جرمانہ عائد کیا اور وارننگ دی،اس کے ساتھ ساتھ اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ بھکاریوں کے خلاف باقاعدہ کارروائی کی جا رہی ہے اور پانچ بھکاریوں کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے رنگین شیشوں والی متعدد گاڑیوں کا معائنہ کیا اور ٹکٹ جاری کیے گئے۔