کولمبو: (سپورٹس ڈیسک) تین ایک روز میچز کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کے 269 رنز کے تعاقب میں افغان ٹیم کی محتاط انداز میں بیٹنگ جاری ہے۔
کولمبو میں جاری میچ میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم نے افغانستان کی ٹیم کو جیت کیلئے مقررہ 50 اوورز میں 269 رنز کا ہدف دیا۔
قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن شروع میں مشکلات کا شکار رہی، اوپنر بلے باز فخر زمان 27 جبکہ امام الحق 13 رنز پر گلبدین نائب کا شکار بنے۔
???? T O S S A L E R T ????
Pakistan have won the toss and elected to bat first ????#AFGvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/amhmCvmb1H
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 26, 2023
کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے وکٹ پر جم کر بیٹنگ کی تاہم رنز کی رفتار انتہائی سست رہی، بابر اعظم 86 گیندوں پر 60 جبکہ محمد رحوان 79 گیندوں 67 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
10th ODI fifty for @iMRizwanPak as the third-wicket partnership continues to grow ????#AFGvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/GwuSVDMX9c
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 26, 2023
قومی ٹیم کی دیگر کھلاڑیوں میں آغا سلمان نے ناقابل شکست 38، محمد نواز نے 30، سعود شکیل نے 9 اور شاداب خان نے 3 رنز کی اننگز کھیلی۔
28th ODI half-century for skipper @babarazam258 ????
The partnership with @iMRizwanPak has crossed 1️⃣0️⃣0️⃣ ????#AFGvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/aH5qD20d4H
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 26, 2023
افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب اور فرید احمد نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ فضل حق فاروقی، مجیب الرحمان اور راشد خان ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔
Fifties from @babarazam258 and @iMRizwanPak followed by late-order fireworks take Pakistan to 268 in the third ODI ????
Over to the bowlers after the break ☄️#AFGvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/5JVBRa2HX8
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 26, 2023
قبل ازیں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ آج پہلے 10 اوور مشکل ہوں گے، زیادہ سے زیادہ رنز بنا کر افغان ٹیم پر دباؤ بڑھائیں گے۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میچ کیلئے ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی ہیں، سعود شکیل، فہیم اشرف، محمد نواز اور وسیم جونیئر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ حارث رؤف، نسیم شاہ، افتخار احمد اور اسامہ میر کو آرام دیا گیا ہے۔
دوسری جانب افغانستان کے آل راؤنڈر عظمت اللہ عمرزئی سائیڈ سٹرین کی وجہ سے میچ سے باہر ہو گئے، آل راؤنڈر گلبدین نائب کو آج ہونے والے میچ کیلئے افغان ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں پاکستان کو 2 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ، اگر قومی ٹیم آج کا یہ میچ جیت جاتی ہے تو ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر آ جائے گی۔