انٹر ڈیپارٹمنٹ باکسنگ چیمپئن شپ کل سے کراچی میں شروع ہوگی

اسلام آباد: (سپورٹس ویب ڈیسک ) پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام انٹر ڈیپارٹمنٹ باکسنگ چیمپئن شپ (کل) 27 اگست سے کراچی میں شروع ہو گی۔

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ ناصر اعجاذ نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 9 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ائیر فورس، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پی بی ایف ٹیم اورکراچی پورٹ ٹرسٹ شامل ہیں۔

ایونٹ میں مردوں کے تیرہ اور خواتین کی سات ویٹ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں ، مردوں کے ویٹ کیٹگریز میں منفی 48 کلوگرام، منفی 51 کلوگرام، 54کلوگرام، 57 کلوگرام، 60 کلوگرام، 63.5 کلوگرام، 67 کلوگرام، 71 کلوگرام، 75 کلوگرام، 80 کلوگرام، 86 کلوگرام، 92 کلوگرام اورپلس92 کلوگرام شامل ہیں ۔

خواتین کے سات ویٹ کیٹگریز میں منفی 48 کلوگرام، 50 کلوگرام، 52 کلوگرام، 54 کلوگرام، 57 کلوگرام، 81 کلوگرام اور پلس 81 کلوگرام رکھے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کی ایک اور خصوصیت یہ بھی ہے کہ ایک باکسر دو ویٹ کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لے سکتا ہے ، چیمپئن شپ 2 ستمبر تک جاری رہے گی۔

چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔