پشاور زلمی کا ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن حمزہ خان کیلئے 10 لاکھ کا انعام

پشاور: (سپورٹس ویب ڈیسک) پشاور زلمی اور زلمی فاونڈیشن کے چیئرمین کی جانب سے ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن حمزہ خان کو 10 لاکھ روپے کے اعلان کردہ انعام کا چیک پیش کردیا گیا۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے زلمی فاونڈیشن اور پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ حمزہ خان کی کامیابی پر فخر ہے، زلمی فاونڈیشن مستقبل میں بھی قومی ہیروز کی حوصلہ افزائی کرنے کا عمل جاری رکھے گی۔

حمزہ خان نے 37 سال بعد پاکستان کو ورلڈ جونیئر سکواش کا ٹائٹل جتوایا تھا، اس تاریخی کامیابی پر زلمی فاونڈیشن اور پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے حمزہ خان کیلئے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔