صدر مملکت نے 9 اگست کو وزیر اعظم کے مشورے پر قومی اسمبلی کو تحلیل کیا،صدرعام انتخابات کے انعقاد کیلئے تحلیل کی تاریخ کے نوے دن میں تاریخ مقرر کرنے کے پابند ہیں،صدر مملکت کا چیف الیکشن کمشنر کو خط
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدرِ مملکت عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے ملاقات کی دعوت دے دی۔ صدرِ مملکت عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر کو آج یا کل ملاقات کی دعوت کے لیے خط لکھ دیا۔صدر کے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت نے 09.08.2023 کو وزیر اعظم کے مشورے پر قومی اسمبلی کو تحلیل کیا۔
صدر مملکت آئین کے آرٹیکل 48 (5) کے تحت اسمبلی کے عام انتخابات کے انعقاد کیلئے تحلیل کی تاریخ کے نوے دن میں تاریخ مقرر کرنے کے پابند ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر کو آج یا کل صدر کے ساتھ ملاقات کے لیے مدعو کیا جاتا ہے تاکہ مناسب تاریخ طے کی جا سکے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا چیف الیکشن کمشنر، سکندر سلطان راجہ، کو خط
صدر مملکت نے جنرل الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو آج یا کل مُلاقات کی دعوت دے دی
صدر مملکت نے 09.08.2023 کو وزیر اعظم کے مشورے پر قومی اسمبلی کو تحلیل کیا، صدر کے خط کا متن pic.twitter.com/JpRXqcnHsw
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) August 23, 2023
۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قیادت کو مدعو کر لیا۔
بتایا گیا ہے کہ لیکشن کمیشن کی الیکشن روڈ میپ پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان،صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف اور سابق صدر آصف زرداری سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو کو مدعو کر لیا۔ عمران خان کو 24 اگست دن 2 بجے بلایا گیا ہے،مسلم لیگ ن کو 25 اگست دن 11 بجے،جبکہ پیپلز پارٹی کو 29 اگست سہ پہر 3 بجے مدعو کیا گیا ہے۔
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن کو 24 اگست دن 3 بجے، الیکشن کمیشن نے شہباز شریف اور آصف زرداری کو مراسلہ بھیج دیا۔قبل ازیں الیکشن کمیشن نے ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ، تھا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد آئندہ عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انتخابات کے شیڈول اور انتخابات کی تاریخ سے متعلق سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی، الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں سے علیحدہ علیحدہ مشاورت کرے گا، الیکشن کمیشن آیندہ الیکشن کے روڈ میپ پر مشاورت کرے گا، الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں اور ووٹرز کی فہرستوں امور پر بھی مشاورت کرے گا۔