فائرنگ کے نتیجے میں 4 دہشت گرد مارے گئے،مسلح افواج دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں،آئی ایس پی آر
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،6 جوان شہید ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیر ستان کے علاقے آسمان منزہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے اور 2 دہشت گرد زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فائرنگ کے نتیجے میں 6 جوان بھی بہادری سے لڑتے شہید ہوئے،علاقے میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں،بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔