راولپنڈی (نیوز ڈیسک) پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کی طرف سے جاری شدہ شیڈول کے مطابق بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے امتحان نہم (فرسٹ اینول) 2023کے نتائج کا اعلان کردیا۔چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان اور کنٹرولر امتحانا ت پر وفیسرساجد محمود فاروقی نے بورڈ کانفرنس روم میں نتائج کا اعلا ن کر تے ہوئے کہا کہ امتحان نہم (فرسٹ اینول) 2023میں 128447 امیدواران نے داخلہ بھجوایا جبکہ126151 امیدواران شامل امتحان ہوئے۔
مذکورہ امتحان میں 63492 طلباجبکہ62658طالبات شامل امتحان ہوئیں۔ ریگولر امیدواران کی تعداد111067اور پرائیویٹ امیدواران کی تعداد15084 تھی۔ مذکورہ امتحان میں 63686امیدواران کامیاب ہوئے جبکہ62456فیل ہوئے۔
کامیابی کا تناسب50.49فیصد رہا۔طالبات کی شرح کامیابی61.47 فیصد جبکہ طلباء کی شرح کامیابی39.65فیصد رہی۔2054امیدواران غیرحاضر ہوئے۔ نتائج بورڈ کی ویب سائیٹwww.biserawalpindi.edu.pk پربھی ملاحظہ کئے جا سکتے ہیں۔
اس سلسلہ میں کسی بھی دشواری یا معلومات کے لئے کنٹرولر امتحانات کے فون نمبر ز051-5450917 اور 051-5450918پر رابطہ کیا جا سکتا ہے یا اسسٹنٹ کنٹرولر محمد شعبان عباسی کے موبائل نمبر 03015682056 یا کوارڈینٹر محمد نوشروان اسلم کے موبائل نمبر03335004466 نیز طلباء و طالبات کی سہولت کے پیش ِ نظران کے نتائج ان کے داخلہ فارم پر دیئے گئے موبائل نمبر ز پر بھجوا دیئے گئے ہیں۔ نیز ریگولر ادارہ جات کو نتائج گزٹ ان کے پورٹل پر اپلوڈ کر دیا گیا ہے۔