وکٹ کیپر بیٹر نوشاد علی نے پاکستان کے لیے 6 ٹیسٹ کھیلے جو سب کے سب 1965ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر نوشاد علی انتقال کرگئے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین، مینجمنٹ کمیٹی کے ممبران، بورڈ ایگزیکٹوز اور ملازمین نے سابق ٹیسٹ کرکٹر نوشاد علی کے انتقال پر اپنے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کی عمر 79 سال تھی۔ اہلخانہ کے مطابق مرحوم کی نمازجنازہ شام 5.30 بجے ایچ الیون قبرستان میں ادا کردی گئی۔
وکٹ کیپر بلے باز نوشاد علی نے پاکستان کے لیے 6 ٹیسٹ کھیلے جو سب کے سب 1965ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے۔
انہوں نے پاکستان مینز ٹیم کے منیجر کے طور پر پی سی بی میں خدمات انجام دیں اور میچ ریفری کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ ایک پیغام میں، پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین مسٹر ذکا اشرف نے کہا: “پی سی بی کی طرف سے، میں مسٹر نوشاد علی کے افسوسناک انتقال پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرنا چاہتا ہوں۔ “ہم ان کے دوستوں اور کنبہ کے غم میں شریک ہیں اور اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔”