نیب ترامیم کیس: وفاقی حکومت سے ایک ہفتے میں دلائل طلب

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس میں وفاق سے ایک ہفتے میں دلائل طلب کر لئے۔

سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس میں گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا، عدالت نے وفاقی حکومت سے ایک ہفتے میں دلائل طلب کر لئے۔

عدالت نے حکم نامہ میں کہا وفاقی حکومت تین متفرق درخواستوں میں مقدمہ خارج کرنے کی استدعا کر چکی، مقدمہ کی جلد سماعت کیلئے ضروری ہے کہ حکومت اپنے دلائل دے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا 16 مئی کے حکم پر عملدرآمد میں پہلے ہی تاخیر ہوچکی ہے، نیب ترامیم کیس کی مزید سماعت 29 اگست کو ہوگی۔