سیالکوٹ: (نیوزڈیسک) متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کراچی پروفیسر بخیت عتیق الرومیثی نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کے زیراہتمام چلنے والی انٹرنیشنل فضائی کمپنی ایئر سیال کی سیالکوٹ سے جدہ کیلئے نئی فلائٹ کا افتتاح کر دیا۔
سیالکوٹ سمیت دیگر اضلاع سے بزنس کمیونٹی کی بڑی تعداد اور ایئر سیال کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران بھی موجود تھے، پروفیسر بخیت عتیق الرومیثی نے کیک کاٹ کر فلائٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
اس موقع پر یو اے ای قونصل جنرل نے کہا کہ ایئر سیال ایک بین الاقوامی معیار کی فضائی کمپنی ہے جس نے اپنی اعلیٰ اور معیاری سروس سے بہت کم عرصہ میں اپنا ایک الگ مقام بنا لیا ہے۔
پروفیسر بخیت عتیق الرومیثی نے ایئر سیال کی پوری منیجمنٹ اور ڈائریکٹرز کو نئی انٹرنیشنل فلائٹ کے آغاز پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے اپنی مدد آپ کےتحت پہلے انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور اب فضائی کمپنی بنا کر خود کو دنیا میں ممتاز ثابت کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری دعا ہے کہ پاکستان کے چپے چپے میں اسی طرح ترقی ہو اور پاکستان کے عوام خوشخال ہوں۔