مردان: کرنٹ لگنے سے خاتون اور اس کا 10 سالہ بیٹا جاں بحق

مردان: (نیوز ڈیسک) معمولی لاپرواہی نے ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا، کرنٹ لگنے سے خاتون اور اس کا 10 سالہ بیٹا موت کے منہ میں چلے گئے۔

یہ افسوس ناک واقعہ تحصیل تخت بھائی میں عمرآباد کے مقام پر پیش آیا، بدقسمت ماں بیٹا گھر میں پنکھے کی ننگی تاروں سے ٹکرا کر موت کی نیند سو گئے۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عبدالوہاب کی اہلیہ اور سالہ بیٹے نوید کے نام سے ہوئی ہے، خاتون اور اس کے بیٹے کی اچانک موت پر گھر میں کہرام مچ گیا۔