نیپرا کا صارفین کی شکایات پر بجلی کمپنیوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

ٹرانسفارمر بروقت ٹھیک نہ ہونے کی صورت جرمانہ کیا جائے گا، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے جرمانہ وصول کرکے صارفین کو دیا جائے گا، نیپرا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیپرا نے صارفین کی شکایات پر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے تحت ٹرانسفارمر بروقت ٹھیک نہ ہونے کی صورت جرمانہ کیا جائے گا۔ دنیا نیوز کے مطابق نیپرا نے صارفین کے بروقت مسائل حل نہ کرنے پر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ٹرانسفارمر بروقت ٹھیک نہ ہونے کی صورت جرمانہ کیا جائے گا، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے جرمانہ وصول کرکے صارفین کو دیا جائے گا۔
نیپرا میں چار بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی سماعت ہوئی، جس میں مختلف مسائل پر بات چیت کی گئی۔ فنی خرابیوں کی مد میں اربوں روپے لگائے جاتے ہیں ،لیکن کارکردگی نہیں دکھائی جاتی۔ ڈسکوز میں ایک اور بار سامنے آئی ہے کہ ٹرانسفارمر خرابی یا دیگر وجوہات کی بناء پر صارفین کا جو وقت ضائع ہوتا ہے اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، نیپرا اس پر بھی کام کررہا ہے، ٹرانسفارمر بروقت ٹھیک نہ ہونے کی صورت جرمانہ کیا جائے گا، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے جرمانہ وصول کرکے صارفین کو دیا جائے گا۔
اسی طرح پیسکو سے متعلق سماعت ہوئی تو سی ای او پیسکو موجود نہیں تھے جس پرانہیں پانچ لاکھ روپے جرمانہ کردیا گیا، پیسکوز کی کارکردگی پر اظہار برہمی کیا گیا ۔ قبائلی علاقوں کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی اور فیسکو کی سماعت مکمل ہوگئی۔ لاہور اورپیسکو پر اظہار برہمی کیا گیا ہے۔ دوسری جانب فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کے مطابق برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اورگرڈسٹیشن پرضروری مرمت کے کام کے باعث 18اگست کو صبح ساڑھے سات سے صبح ساڑھے نو بجے تک 132کے وی ٹی ٹی سنگھ گرڈسٹیشن کے جلال پور، چناب فائبر، دلم، ٹی ٹی سنگھ سٹی، وریام روڈ، شہزادہ، الڑھ، ڈسٹرکٹ جیل، رسالہ، غلہ منڈی، رجانہ روڈ، سول لائن، جانی والا، ڈھابہ والا، ناگرہ، عاقل والا روڈ،جھنگ روڈ، طفیل شاہ، وقاص شہید،نور پور،یو اے ایف،اے کے انڈسٹری اور ڈارس موڑ فیڈرعلاوہ ازیں 132کے وی پیر محل گرڈسٹیشن،132کے وی شورکوٹ سٹی گرڈسٹیشن اور 132 کے وی شورکوٹ روڈ گرڈسٹیشن سے 20 میگا واٹ لوڈ شیڈنگ کی جائے گی۔