اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کیس کا فیصلہ آج دن گیارہ بجے سنایا جائے گا۔
سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے 19 جون کو ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کیس فیصلہ محفوظ کیا تھا، پنجاب انتخابات کیس میں حکومت نے ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ پیش کر کے بنچ پر اعتراضات اٹھائے تھے۔
چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے فیصلہ محفوظ کیا، بنچ میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل تھے۔
ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کے تحت آرٹیکل 184کی شق تین کے تناظر میں عوامی مفاد کے مقدمات میں نظر ثانی اپیلیں لارجر بنچ کے سامنے سماعت کیلئے مقرر کرنے کا ذکر ہے۔