نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ ایک سال کے بعد دوبارہ بحال کردیا گیا

فنی خرابی کے باعث ہائیڈرو پاور پلانٹ ایک سال تک بند رہنے سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ ایک سال کے بعد دوبارہ بحال کردیا گیا ، فنی خرابی کے باعث ہائیڈرو پاور پلانٹ ایک سال تک بند رہنے سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔
تفصیلات کے مطابق نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ ایک سال کے بعد دوبارہ بحال کردیا گیا، گزشتہ روز 969 میگاواٹ بجلی دوبارہ نیشنل گرڈ میں شامل کردی گئی،وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ کا نیلم جہلم ہائڈرو پاور پلانٹ کا دورہ کیا،خورشید شاہ نے نیلم جہلم ہائڈرو پاور پلانٹ کی دوبارہ بحالی کے منصوبے کا افتتاح کردیا،خورشید شاہ نے کہا کہ نیلم جہلم پاور پلانٹ بحال کرنے پر چیئرمین واپڈا اور سیکریٹری آبی وسائل کو سول ایوارڈ کی سفارش کرتا ہوں،نیلم جہلم پاور پلانٹ کی بحالی کے لئے کام کرنے والے تمام ملازمین اور ورکرز کے لئے دو تنخواہوں کے بونس کی سفارش کرتا ہوں،نیلم جہلم پاور پلانٹ کی بحالی کے لئے کام کرنے والے چائنا کے دوستوں کے بھی شکر گزار ہیں،چیئرمین واپڈا کو نیلم جہلم پاور پروجیکٹ پر کام کرنے والے تمام ملازمین کو مستقبل کرنے کی ہدایت کردی۔