آپ لوگوں نے گھروں میں چپ کرکے نہیں بیٹھنا،میں یہ جدوجہد اپنی ذات کے لیے نہیں قوم کے مستقبل کے لیے کر رہا ہوں، جب تک ووٹ کو ذریعے حکومت منتخب کرنے کا حق نہیں ملتا پرامن احتجاج جاری رکھنا ہے۔چئیرمین پی ٹی آئی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کا گرفتاری سے قبل ریکارڈ کیا پیغام جاری کر دیا گیا۔عمران خان نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ جب تک آپ میرا یہ پیغام سنیں گے تب تک مجھے گرفتار کیا جا چکا ہو گا۔میری آپ سب سے ایک ہی اپیل ہے کہ آپ لوگوں نے گھروں میں چپ کرکے نہیں بیٹھنا۔
میں یہ جدوجہد اپنی ذات کے لیے نہیں اپنی قوم کے لیے کر رہا ہوں۔یہ جدوجہد آپ کے لیے اور آپ کے بچوں کے مستقبل کے لیے کر رہا ہوں۔اگر آپ اپنے حقوق کے لیے کھڑے نہیں ہوں گے تو آپ غلاموں کی زندگی گزاریں گے۔عمران خان نے کہا کہ غلاموں کی کوئی زندگی نہیں ہوتی،غلام چیونٹیوں کی طرح ہوتے ہیں۔انسان صرف اللہ کے سامنے جھکتا ہے۔ہمارے نبی ﷺ نے ریاست میں مدینہ میں لوگوں کو عدل و انصاف دے کر غلامی سے آزاد کیا تھا۔
یہ آپ کے حقوق اور آزادی کی جنگ ہے۔یاد رکھیں آزادی پلیٹ میں رکھ کر نہیں دی جاتی۔زنجریں گرتی نہیں توڑنی پڑتی ہیں۔آپ نے حق ملنے تک پر امن احتجاج رکھنا ہے۔عمران خان نے کہا کہ جب تک ووٹ کو ذریعے حکومت منتخب کرنے کا حق نہیں ملتا احتجاج جاری رکھنا ہے۔
Chairman Imran Khan’s message:
My arrest was expected & I recorded this message before my arrest.
It is one more step in fulfilling London Plan but I want my party workers to remain peaceful, steadfast and strong.
We bow before no one but Allah who is Al Haq. We believe in… pic.twitter.com/1kqg6HQVac
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 5, 2023
خیال رہے کہ توشہ خانہ فوجداری کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سے سزا سنا دی گئی۔
توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو پانچ سال کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا ہے جب کہ تین سال قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔فیصلے کے بعد عمران خان کو لاہور میں ان کی رہائشگاہ زمان پارک سے گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔ لاہور میں عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک پولیس کی بھاری نفری پہنچ چکی ہے۔ زمان پارک جانے والے راستوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔