راولپنڈی (نیوز ڈیسک) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے امتحان میٹرک سیکنڈ اینول 2023 کے لئے داخلہ فارمز جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے ، امتحان سیکنڈ اینول 15 ستمبر سے شروع ہو گا، ترجمان بورڈ ارسلان چیمہ نے بتایا کہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن راولپنڈی کی طرف سے جاری شیڈول کے مطابق امتحان میٹرک (نہم پارٹ ون اور دہم پارٹ ٹو/ کمپوزٹ) سیکنڈ اینول 2023 کے لئے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 اگست مقرر کی گئی ہے ، ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ 16 اگست، تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ 19 اگست جبکہ تین گنا فیس اور مبلغ دو سو روپے یومیہ جرمانہ کے ساتھ آخری تاریخ 25 اگست مقرر کی گئی ہے ، انہوں نے بتایا کہ تین گنا فیس مبلغ دو سو روپے یومیہ جرمانہ اور امتحان شروع ہونے سے 10 روز قبل تک مبلغ پانچ سو روپے یومیہ جرمانے کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 ستمبر ہے ، انہوں نے مزید بتایا کہ تمام ایڈمیشن آن لائن بورڈ کی ویب سائٹ www.biserawalpindi.edu.pk کے ذریعے ہوں گے، ایڈمیشن کے حوالے سے کسی بھی دشواری کی صورت میں کنٹرولر امتحانات کے ٹیلی فون نمبرز 051-5450917، 051-5450918 یا میٹرک برانچ کے فون نمبر 0515450932 پر رابطہ کر سکتے ہیں جبکہ مزید رہنمائی کے لئے میٹرک برانچ واقع بورڈ کمپلیکس نزد اٹک آئل ریفائنری، مورگاہ راولپنڈی میں تشریف لا سکتے ہیں
کسی سے ڈرنے والے نہیں‘ جو بھی ڈی چوک آئے گا اسے گرفتار کریں گے، وزیرداخلہ
پی ٹی آئی احتجاج؛ اراکینِ قومی اسمبلی عامر ڈوگر، زین قریشی اور متعدد رہنما گرفتار
پی ٹی آئی کا شیرازہ بکھر چکا، ’ڈو اینڈ ڈائی‘ والے جلسے کا کیا ہوا؟ ڈاکٹر مصدق ملک
بیلاروس کے وفد کی اسلام آباد آمد، صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کل آئیں گے
پی ٹی آئی احتجاج؛ لاہور، راولپنڈی اور پشاور کے درمیان ٹرین سروس بھی بند کردی گئی
پی ٹی آئی رہنما گرفتاریوں کیلئے خود رابطے کررہے ہیں: عطا تارڑ
مسافروں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر روکے جانے سے متعلق وضاحت آگئی
عوام نے پی ٹی آئی کا احتجاج مسترد کردیا: امیر مقام
ملک کے مختلف شہروں میں سوشل میڈیا سروسز متاثر ہونے کی اطلاعات
عمران خان کی رہائی کا واحد راستہ عدالتی و قانونی چارہ جوئی ہے: احسن اقبال