کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کا گزشتہ روز میٹرو بس سروس کا دورہ

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے گزشتہ روز میٹرو بس سروس کا دورہ کیا ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ اور سابق ایم این اے حنیف عباسی بھی ان کے ہمراہ تھے ، کمشنر نے میٹرو بس میں فیض آباد سے صدر میٹرو بس سٹیشن تک سفر کیا ۔
انہوں نے دوران سفر میٹرو بس میں سفر کرنے والے مسافروں سے درپیش مسائل دریافت کئے ، اس موقع پر انہوں نے کہا عوام کی سفری سہولیات کو بہتر بنانا ہماری ذمہ داری ہے ، میٹرو بس سروس عام آدمی کے لیے بہترین سفری سہولت ہے ، انہوں نے کہا میٹرو بس منصوبے میں جہاں تزین و آرائش کی ضرورت ہے اسے جلد مکمل کیا جائے ، جہاں مرمت یا ٹریک کا مسئلہ ہے اسے حل کر کے رپورٹ پیش کی جائے ۔

انہوں نے مزید کہا عوامی سہولت کے کاموں میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔میٹرو بس سروس عالمی معیار کا سفری منصوبہ ہے، اس کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔کمشنر نے میٹرو انتظامیہ کو سکستھ روڈ میٹرو بس سٹیشن کو جلد فعال کرنے اور میٹرو بس کے تمام ایسکلیٹر فنکشنل کرنے کی ہدایت کی ۔