نوشہرو فیروز : ( نیوز ڈیسک) سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز کے علاقے پڈعیدن کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
پاکستان ریلوے پولیس کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس کراچی سے لاہور جا رہی تھی کہ پڈ عیدن کے قریب دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں تاہم حادثے میں تمام مسافر محفوظ رہے۔
ریلوے پولیس نے بتایا کہ حادثے کے باعث کراچی سے پنجاب جانے والی فرید ایکسپریس کو کوٹ لالو ریلوے سٹیشن پر روک دیا گیا۔