گاڑی کو آگ عملے کی غلطی سے لگی‘ پٹرول پمپ پر لگے آگ بجھانے کے تمام آلات خراب تھے، آتشزدگی کی وجہ سے گاڑی مکمل تباہ ہو گئی۔ گاڑی کے مالک کی گفتگو
لاہور (نیوز ڈیسک) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پمپ پر پٹرول ڈلوانے والی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لاہور کے پٹرول پمپ پر پٹرول ڈلوانے کیلئے آنے والی گاڑی میں اچانک آگ لگ گئی، یہ افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے تاج پورہ شاد باغ میں واقع پٹرول پمپ پر پٹرول ڈلوانے کے لیے آنے والی گاڑی ساتھ پیش آیا۔
Car fire case in pso petrol pump
لاہور تاج پورہ شاد باغ pso petrol pump میں پیٹرول ڈلواتے ہوئے ایک شہری کی گاڑی کو آگ لگ گئی ۔ اللہ نے کرم کیا آگ سے پیٹرول پمپ جلنے سے بچ گیا کسی طریقے سے وہاں موجود عوام نے گاڑی باہر نکالی.گاڑی کا انجن ضرور بند کیا جانا چاہیئے پیٹرول ڈلواتے وقت pic.twitter.com/RZ4npWD3cA
— Ahmer Khokhar (@AhmerKhokhar08) July 23, 2023
اس حوالے سے گاڑی کے مالک نے الزام عائد کیا ہے کہ پٹرول ڈلواتے ہوئے گاڑی کو آگ عملے کی غلطی سے لگی، پٹرول ڈلواتے وقت گاڑی کا انجن باقاعدہ بند کیا تھا، پٹرول پمپ پر لگے آگ بجھانے کے تمام آلات خراب تھے، آتشزدگی کی وجہ سے گاڑی مکمل تباہ ہو گئی، گاڑی میں میری فیملی موجود تھی، مشکل سے جان بچائی ہے۔