لڑکا قدرے نروس تھا لیکن آخر میں اس نے ہاتھ ملایا اور اس وقت کسی نے اسے ایک واقعہ کے طور پر نہیں دیکھا،اب سوشل میڈیا اسے سیاق و سباق سے ہٹ کر لے جا رہا ہے: وزیر اعظم ہائوس
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) منگل کو وزیراعظم یوتھ سپورٹس انیشی ایٹو کے اجراء کی تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف سے بے رخی سے ہاتھ ملانے والے کھلاڑی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیراعظم ہائوس کا موقف بھی سامنے آگیا ہے ۔ اس تقریب کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے کھلاڑیوں سے ایک ایک کرکے ہاتھ ملایا اور اس دوران ایک کھلاڑی نے وزیراعظم سے ہاتھ تو ملایا تاہم اس کے چہرے کے تاثرات سے بالکل واضح تھا کہ اسے شہباز شریف سے ملکر کوئی خوشی نہیں ہوئی ۔
I salute the courage of this young guy who treated a criminal as he should be treated. We need more people with such integrity. pic.twitter.com/DtB25Hn6g4
— Saith Abdullah (@SaithAbdullah99) July 20, 2023
یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد بعض سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس لڑکے کی تعریف کی گئی تاہم اب وزیراعظم ہائوس کی جانب سے اس حوالے سے موقف سامنے آگیا ہے۔ وزیر اعظم ہائوس کے ایک اہلکار کا کہنا تھا کہ ’’ یہ گزشتہ ہفتے کی ویڈیو ہے اور لڑکا قدرے نروس تھا لیکن آخر میں اس نے ہاتھ ملایا اور اس وقت کسی نے اسے ایک واقعہ کے طور پر نہیں دیکھا ،اب سوشل میڈیا اسے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے”۔
According to PM office, its a last week video and the guy was a bit nervous but in the end he did shake hand and no one noticed this as an incident at that time. “Now social media is taking it out of context,,” says an official. https://t.co/Ur5Ai4CQoo
— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) July 20, 2023