کراچی: (نیوز ڈیسک) ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چین کے تعاون سے تیار کردہ مزید دو 054 ایلفا فریگیٹس پی این ایس شاہجہاں اور پی این ایس ٹیپو سلطان پاکستان کے بحری بیڑے میں شامل ہو گئے۔
اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف تقریب کے مہمان خصوصی تھے، پاکستان نیوی ڈاکیارڈ آمد پر چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے وزیر دفاع کا استقبال کیا۔
ترجمان کے مطابق مہمان خصوصی نے پی این ایس شاہجہاں اور پی این ایس ٹیپو سلطان کی کمانڈ سکرولز کمانڈر پاکستان فلیٹ کے حوالے کیں، وزیر دفاع نے خطے میں بحری امن و استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کی تعریف کی۔
Induction ceremony of 02 Type 054 A/P Frigates PNS #SHAHJAHAN & #TIPPUSULTAN held at Khi. Federal Minister of Defence @KhawajaMAsif graced the occasion as CG. Federal Minister acknowledged PN efforts in ensuring seaward defence & contribution towards regional peace. (1/2) pic.twitter.com/TmqFlPrb4S
— DGPR (Navy) (@dgprPaknavy) July 20, 2023
خواجہ محمد آصف نے جہازوں کی بروقت تکمیل پرہڈونگ ژونگواشپ یارڈ چائنہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
اس موقع پر نیول چیف نے کہا کہ جہازوں کی شمولیت سے ملکی سمندری حدود اور مفادات کا دفاع مزید مضبوط ہو گا، پی این ایس شاہجہاں اور پی این ایس ٹیپو سلطان جدید ہتھیاروں اور سینسرز سےلیس کثیرالمقاصد جہاز ہیں۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب میں سول و ملٹری افسران اور چینی شپ یارڈ کے نمائندوں نے شرکت کی۔