لاہور: (نیوز ڈیسک) احتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ مقدمے میں بری کردیا۔ احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست منظور کر لی۔
احتساب عدالت کے جج قمرالزمان نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ مقدمے میں بری کر دیا، احتساب عدالت کے جج قمر الزماں نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہبازشریف، حمزہ شہباز کے علاوہ جویریہ ، رابعہ عمران سمیت تمام افراد کو بری کردیا ہے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ریفرنس کی تحقیقات میں منی لانڈرنگ کا الزام ثابت نہیں ہو سکا، ملزمان پر 7 ارب روپے منی لانڈرنگ کا الزام تھا۔