اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) وفاقی دار الحکومت میں محرم الحرام کے احترام میں مختلف سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
ڈی سی عرفان نواز میمن نے کہا کہ محرم الحرام کے احترام میں کھلے عام ایمپلی فائر اور سپیکر کے استعمال پر پابندی عائد ہے، اسلحہ کی نمائش پر بھی مکمل طور بند کر دی گئی ہے، فائر ورک اور مذہبی پمفلٹ وغیرہ تقسیم کرنے یا گروہی انتشار پھیلانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
عرفان نواز نے کہا کہ اخبارات میں قرآنی آیات اور دیگر اشیاء پر پرنٹ کی جاتی ہیں ان کی بے حرمتی کرنے پر بھی پابندی ہو گی، شہر میں ہر قسم کی وال چاکنگ، انتظامیہ کی اجازت کے بغیر تمام قسم کی مجالس، جلسے، جلوسوں پر پابندی ہو گی۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق اسلام آباد میں سٹون کرشنگ پر بھی پابندی عائد کر دی ہے، دفعہ 144 کے تحت پابندیوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ہیں، نوٹیفکیشن کا اطلاق آج سے دو ماہ تک ہو گا۔