گوجر خان کے حلقہ پٹوار میں ہلچل،پرائیویٹ منشیوں کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن حرکت میں—

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)گوجر خان سرکل میں تعینات پٹواریوں کے پرائیویٹ منشی رکھنے کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ کے احکامات پر اینٹی کرپشن راولپنڈی نے لسٹ مرتب کر لی-

ذرائع کے مطابق چند معاملہ شناش و دبنگ پٹواریوں نے بھاری نذرانے پیش کرکے لسٹ سے اپنے رکھےگئے پرائیویٹ منشیوں کے ناموں کو درج ہونے سے رکوا لیا اب دیکھنا یہ ہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن کا اونٹ نذرانے اور نوٹوں کی چمک اورعدالت عالیہ وقانون دونوں میں سے کس ایک کروٹ بیٹھتا ہے جبکہ دوسری جانب آج گوجر خان میں پٹواری مذکورہ معاملے میں ہڑتال پر جانے کا سوچ رہے ہیں۔