راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کر لی ۔
انہوں نے یہ سنگ میل سری لنکا کے خلاف گال میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں عبور کیا۔23 سالہ آفریدی کیریئر کا 26 واں ٹیسٹ کھیل رہے ہیں اور انہوں نے سری لنکن اوپنر بیٹر نشان مدوشکا کو آؤٹ کر کے 100ویں وکٹ حاصل کی ، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے 19 ویں پاکستانی کھلاڑی ہیں۔