سی پیک پاکستان کی ترقی میں ٹھوس کردار ادا کر رہا ہے: چین

بیجنگ: (نیوز ڈیسک) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کی قومی ترقی میں ٹھوس کردار ادا کر رہا ہے، براہ راست سرمایہ کاری میں 25.4 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے سی پیک کے آغاز کی 10 ویں سالگرہ بارے میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ رواں سال سی پیک کے آغاز کی 10ویں سالگرہ ہے اور 10 سال کی تعمیر کے بعد تعاون کی تشکیل کے تحت راہداری کی تعمیر کو بطور مرکز رکھتے ہوئے بندرگاہی نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور توانائی کی صنعت کو ترقی دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے پاکستان بھر میں پھل پھول رہے ہیں جس کے باعث براہ راست سرمایہ کاری میں مجموعی طور پر 25.4 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔