کھلاڑی آج رات کراچی میں شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی کی شادی کی تقریب میں شرکت کریں گے
لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور دیگر کھلاڑی حارث رؤف کے راولپنڈی میں آج رات ہونے والے استقبالیہ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم انتظامیہ نے خراب موسم کے باعث کھلاڑیوں کو راولپنڈی جانے کی اجازت نہیں دی۔ قومی ٹیم ٹیسٹ سیریز کے لیے 8 جولائی کو سری لنکا روانہ ہوگی۔
ابتدائی پلان کے مطابق کھلاڑیوں نے آج شام کو کراچی سے راولپنڈی جانا تھا اور ہفتہ کو دوپہر کو واپس جانا تھا۔ لیکن مون سون سیزن کے بعد ملک میں خراب موسم اور بارش کی پیش گوئی کے پیش نظر ٹیم انتظامیہ نے کوئی خطرہ مول لینے کے خلاف فیصلہ کیا ہے۔ اس وقت دورہ سری لنکا سے قبل پاکستانی ٹیم کا کراچی میں تربیتی کیمپ جاری ہے جو آج اختتام پذیر ہوگا۔
کھلاڑی نیشنل بینک اسٹیڈیم کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں صرف ایک سیشن میں ٹریننگ کریں گے۔ کھلاڑی اب شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی کی شادی کی تقریب میں آج رات کراچی میں شرکت کریں گے۔ پاکستان رواں ماہ کے آخر میں سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ کھیلے گا۔ یہ تیسری آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سیزن میں قومی ٹیم کی پہلی ٹیسٹ سیریز ہوگی۔