لاہور: (نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو بیرون ملک بھجوانے سے متعلق درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے قائد ن لیگ نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنے سے متعلق شہری اظہرعباس کی درخواست پر سماعت کی، وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھا دیا۔
حکومتی وکیل کا کہنا تھا کہ نوازشریف وفاقی حکومت کی اجازت سے بیرون ملک گئے، درخواست گزار کلین ہینڈ سے عدالت نہیں آیا، درخواست گزارمتعلقہ فورم سے رجوع کرے۔
عدالت نے درخواستگزار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کو بیرون ملک گئے ساڑھے 3 سال ہو گئے کیا آپ نے اس دوران وفاقی حکومت سے رجوع کیا؟ آپ کو اس وقت کے وزیراعظم کو درخواست دینی چاہیے تھی۔
بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنے کیخلاف درخواست پرسماعت غیرمعینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی۔