اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے موسم انتہائی دلفریب ہو گیا ہے۔
اسلام آباد میں بارش کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، مری اورگردونواح میں بھی بارش سے موسم خوشگوارہو گیا، بالائی علاقوں میں بارش اور سرد ہواؤں نے موسم کو بھی سرد کر دیا ہے۔
موسلا دھاربارش کے باعث نواحی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی کی کیفیت ہے، شدید بارش کے باعث مختلف مقامات پردرخت گرنے کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی متاثر ہے۔
مری میں گاڑی پر درخت گرنے سے 4 سیاح زخمی ہو گئے، بارش کے الرٹ کے باعث ریسکیو 1122 کی مختلف مقامات پر ہائی الرٹ ہیں۔
دوسری جانب لاہورمیں بھی مون سون کا آغاز ہو گیا، گزشتہ رات شہر میں ہونے والی بارش سے گرمی کی شدت میں کمی ہوئی ہے۔
طوفانی بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا، تیز آندھی اور بارش کے باعث ریسٹورینٹ کی دیوار گر گئی جبکہ بارشوں کا یہ سلسلہ 8 جولائی تک وقفہ وقفہ سے جاری رہے گا۔