لاہور (حالات بیورو رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما جمشید اقبال چیمہ کے بچوں کو زہر دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما جمشید اقبال چیمہ کے حوالے سے تشویش ناک خبر سامنے آئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی کے بچوں کو نامعلوم افراد کی جانب سے زہر دیا گیا جس کے بعد بچوں کی حالت بگڑ گئی۔
بتایا گیا ہے کہ زہر سے متاثر ہونے والے دونوں بچوں 9 سالہ آحل اور 8 سالہ آرش کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ رہنما تحریک انصاف کے خاندانی ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بچوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ جبکہ جمشید اقبال چیمہ اور ان کی اہلیہ مسرت چیمہ کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے وزیراعظم کے معاون خصوصی کے گھر میں کام کرنے والے ملازمین کو بھی حراست میں لے لیا۔ گرفتار کیے گئے ملازمین میں سیکورٹی گارڈ، باورچی، ڈرائیور اور دیگر شامل ہیں۔ پولیس کی جانب سے حراست میں لیے گئے 5 ملازمین سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
تربوز کے بیج صحت کا خزانہ، انہیں ضائع نہ کریں
حکومت نے گندم کی اسمگلنگ میں سہولت فراہم کرنے والے 31 کسٹمز اہلکاروں کی نشاندہی کرلی
گندم خریداری معاملہ: لیگی قائدین آج سر جوڑ کر بیٹھیں گے، وزیراعظم بھی طلب
آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
وزیر اعظم سے بلاول کی ملاقات، پنجاب، خیبرپختونخوا گورنرز کی تبدیلی پر اتفاق
ایرانی تیل کی سمگلنگ میں کئی موجودہ اور سابق وزراء اور سیاستدانوں کے ملوث ہونے کا انکشاف
پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید کمزور