انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید کمزور

کراچی(این این آئی) انٹربینک میں جمعے کے روز ڈالر کی قیمت اتار چڑھا کے بعد دس پیسے کی کمی پر بند ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 17 پیسے کم ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ڈھائی کروڑ ڈالر اضافے اور دیگر عوامل کے باعث جمعے کو انٹربینک میں آغاز سے پہلے سیشن کے اختتام تک ڈالر تنزلی کا شکار رہا اور تیس پیسے کمی کے بعد 278 روپے کی سطح پر پہنچا۔

تاہم دوسرے سیشن میں طلب بڑھنے کی وجہ سے ڈالر کی قدر 20 پیسے بڑھی مگر پھر مارکیٹ اختتام پر امریکی کرنسی 10 پیسے کمی کے ساتھ 278 روپے 20 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 17پیسے کی کمی سے 279 روپے 48پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔