اسلام آباد (حالات نیوز ڈسک) مغربی ہواو¿ں کا سلسلہ پاکستان میں داخل، محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، راولپنڈی، لاپور، فیصل آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کر دی- تفصیلات کےمطابق مغربی ہواوں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہونے کے بعد محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پنجاب خطہ پوٹھوہار، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، قصور میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گئی۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے- منڈی بہاوالدین، بھکر، میانوالی اور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ خیبرپختونخوا میں ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، سوات، دیر میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔مالاکنڈ، پشاور، مردان، صوابی، کرم، کوہاٹ، بنوں، وزیرستان اور ڈی آئی خان میں تیز ہوا?ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔صوبہ کے دیگر اضلاع میں کل موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ سندھ کے بیشتر جنوبی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ کراچی، ٹھٹہ، بدین اور تھر پارکرمیں ہلکی بارش/ بوندا باندی کی توقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں کل موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم شام /رات کے اوقات میں بارکھان، ڑوب اور گردوانواح میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے کشمیر اور گلگت بلتستان میں کل تیزہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھکر میں 102، اسلام آباد کے علاقوں ائیر پورٹ 32، گولڑہ 11، بوکڑہ 07، سٹی 04 میں ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ منگلہ 32، لاہور کے علاقوں تاجپورہ27، ائر پورٹ 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جہلم 15، مری 10، اٹک 07، نارووال 06، سیالکوٹ کے علاقوں ائیر پورٹ 06، سٹی 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ راولپنڈی کے علاقوں شمس آباد 06 اور چکلالہ 02 میں ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔کرور (لیہ) 06، گجرات 05، ملتان کے علاقوں سٹی 04 اور ائر پورٹ 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ منڈی بہا?الدین 02، کشمیر کے علاقوں مظفر آباد ائیر پورٹ 12، سٹی 10 میں ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ کوٹلی 07، راولاکوٹ 05، خیبر پختو نخوا کے علاقوں ڈیرہ اسماعیل خان ائیر پورٹ 27، سٹی 22 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ پشاور کے علاقوں سٹی 17، ائیر پورٹ 09 میں ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بالاکوٹ 16، بالائی دیر 01، زیریں دیر 02، چراٹ، کاکول 07، سیدو شریف 06 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گلگت بلتستان اور بابوسر میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آج کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں دادو، دالبندین، نوکنڈی 43، سبی اور تربت میں 42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
احتساب عدالت کی جانب سے بیانات پر پابندی کے خلاف عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی
ججز کو خط کا معاملہ: سپریم کورٹ میں از خود نوٹس کیس کی آج تیسری سماعت
علی امین گنڈاپور نے عمران خان سے غداری کرکے یہ سیٹ لی، گورنر خیبر پختونخوا
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
حماس کی تجاویز مسترد، اسرائیل کا رفاہ پر حملہ، بمباری میں 5 بچے شہید
جسٹس بابر ستار کے خط کو توہین عدالت کیس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ
وزیر اعظم نے گندم سکینڈل پر وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا
مجھے گورنر راج سے کوئی خطرہ نہیں یہ گورنر راج لگا کر اپنا شوق پورا کرلیں
وزیر داخلہ کا اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم
صدر سے سرفراز بگٹی کی ملاقات، صوبے کی صورتحال پر تبادلہ خیال