پشاور خودکش دھماکہ میں شہید ایس آئی لئیق زادہ خان، کانسٹیبل عالم زیب کی نماز جنازہ ادا

پشاور: ( نیوز ڈیسک ) رنگ روڈ مال مویشی منڈی خودکش دھماکہ میں شہید ایس آئی لئیق زادہ خان، کانسٹیبل عالم زیب کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ کے موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کو سلامی پیش کی، نماز جنازہ میں آئی جی خیبر پختونخوا پولیس ذوالفقار حمید سمیت دیگر اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔

نماز جنازہ میں پولیس افسران سمیت شہیدوں کے لواحقین نے بھی شرکت کی، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ، آئی جی خیبر پختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے شہداء کے ورثاء سے تعزیت کی۔ آئی جی خیبر پختونخوا نے ورثاء کو یقین دلایا کہا کہ شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔