کراچی: ( نیوز ڈیسک ) ڈمپر کی ٹکر سے 10 سالہ بچی جاں بحق جبکہ اس کے والدین شدید زخمی ہوگئے۔ شیر شاہ گل گئی پل کے نیچے ہولناک حادثہ پیش آیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے کے نتیجے میں پیش آیا، جس کے بعد زخمی ہونے والے بچی کے والدین کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت 10 سالہ سمامہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اس کے والد 35 سالہ رضوان اور والدہ 30 سالہ لارین زخمی ہوئے، دونوں کو شدید چوٹیں آئیں اور ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
مشتعل افراد نے اس حادثے کے بعد ڈمپر کو نذر آتش کر دیا، جس کے باعث علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی، پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا۔