راولپنڈی، رکن قومی اسمبلی انجینئیر قمر السلام کے اعزاز میں سروبہ میں افطار پارٹی کا اہتمام

عوامی خدمت ہمارا وژن علاقے کی ترقی کے سفر کو جاری رکھیں گے۔ قمر السلام راجہ

راولپنڈی ( نمائندہ حالات ملک خالد اعوان ) پاکستان مسلم لیگ نواز کے رکن قومی اسمبلی و چیرمین ڈسٹرک کوارڈینیشن کمیٹی راولپنڈی انجینئیر قمر السلام راجہ کے اعزاز میں رمضان المبارک میں افطار پارٹیوں کا سلسلہ دسویں روز بھی جاری ریا دس رمضان المبارک سروبہ شریف میں ملک سعادت کے زیر میزبانی افطار پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت یونین کونسل گگن کی ٹیم نے ممبر قومی اسمبلی انجینئیر قمر السلام راجہ کا والہانہ استقبال کیا افطار پارٹی میں شرکت کرنے والوں میں چیرمین یونین کونسل کولیاں حمید ملک قیصر عباس, وائس چیرمین چوہدری اکسیر, ملک نیاز سروبہ, ملک سہیل۔سروبہ, ملک عمران سروبہ, سردار ہمایوں آف راجڑ, چوہدری عامر چک بیلی, ملک اکبر پٹواری, چوہدری بشارت سہال اور قیس قیوم ملک کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس دوران ممبر قومی اسمبلی نے علاقہ بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال بھی کیا لس ملائی ، رپڑ کلاں اور گگن میں 90 لاکھ کی لاگت سے بجلی فراہمی ،فوری طور پر سروبہ میں چالیس لاکھ کی لاگت سے نالے اور گلی کی تعمیر اور مزید چالیس لاکھ کی لاگت سے یوسی گگن کی تعمیر گلیات کا اعلان بھی کیا۔ اس کے علاوہ سروبہ میں بجلی کی اپ گریڈیشن ، نئے ٹرانسفارمر کی پتنصیبات سمیت یوسی گگن میں کم وولٹج کے خاتمے پر کام حسب سابق پوری رفتار سے جاری رہے گا ۔جبکہ اس یونین کونسل کے لیے مزید فنڈز مختص کرا کے نئے منصوبوں پر بھی جلد کام شروع کرا دیا جائے گا جس سے لوگوں کو بنیادی سہولہات کی فراہمی میں مدد ملے گی آخر میں ممبر قومی اسمبلی انجینئیر قمر السلام راجہ نے ملک سعادت اور ان کی پوری ٹیم کا بھرپور انداز میں شکریہ بھی ادا کیا.

راولپنڈی۔ ممبر قومی اسمبلی انجینئیر قمر السلام راجہ کا ملک سعادت آف سروبہ و دیگر کے ہمراہ گروپ فوٹو