مری میں بھی سیاحوں کا داخلہ بند

شدید برفباری کے باعث مری ٹول پلازہ کو سیاحوں کے داخلے کیلئے بند کر دیا گیا

مری ( نیوز ڈیسک ) مری میں بھی سیاحوں کا داخلہ بند، شدید برفباری کے باعث مری ٹول پلازہ کو سیاحوں کے داخلے کیلئے بند کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلسل اور شدید برفباری کے باعث ملکہ کوہسار مری میں موسم کی صورتحال بگڑ گئی جس کے بعد ضلعی انتطامیہ نے مری میں سیاحوں کے مزید داخلے کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے مری ایکسپریس وے پر مری میں داخلے کیلئے قائم ٹول پلازہ سے سیاحوں کے مری داخلے کر بند کر دیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز بھی ملکہ کوہسار مری میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔ مال روڈ، کشمیر پوائنٹ، کلڈنہ، سنی بنک، جھیکا گلی، کالی مٹی سمیت مری کے مختلف مقامات پر سوموار کو وقفے وقفے سے جاری رہنے والی بارش اور برفباری کے باعث مری کی ضلعی انتظامیہ الرٹ رہی۔
انتظامیہ کی جانب سے مختلف شاہراہوں پر نمک کا چھڑکاؤ کیا گیا ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے سڑکوں سے بروقت برف ہٹائی گئی۔

دوسری جانب گلیات میں بھی شدید برف باری کے باعث ضلعی انتظامیہ نے گلیات میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ انتظامیہ نے سیاحوں سے گزارش ہے کہ گلیات کی جانب غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، تاکہ شدید برفباری کے باعث مشکلات سے بچ سکیں۔ جی ڈی اے اور ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے انٹری پوائنٹس پر اقدامات جاری ہیں جبکہ گلیات میں موجود سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں۔
علاقے میں غیر معمولی برفباری ہونے کے باعث علاقے کے تمام تعلیمی اداروں کو 3 روز کیلئے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جبکہ گلیات کے علاوہ خیبرپختونخواہ کے دیگر کئی علاقے بھی شدید برفباری کی زد میں ہیں۔ خیبرپختونخوا کے مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں اتوار کی شام سے مسلسل بارش اور برف باری سے نظام زندگی شدید متاثر ہو گیا اور قراقرم ہائی وے اور ریجن کی متعدد اہم سڑکیں بلاک ہو گئیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن کے بالائی مقامات پر شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے، اور گزشتہ 2روز کے دوران 2انچ سے ڈیڑھ فٹ تک برف پڑ چکی ہے جبکہ مسلسل موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں قراقرم ہائی وے سمیت اہم سڑکیں بلاک ہو گئیں۔خیبرپختونخوا کے مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں اتوار کی شام سے مسلسل بارش اور برف باری سے نظام زندگی شدید متاثر ہو گیا اور قراقرم ہائی وے اور ریجن کی متعدد اہم سڑکیں بلاک ہو گئیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن کے بالائی مقامات پر شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے، اور گزشتہ 2روز کے دوران 2انچ سے ڈیڑھ فٹ تک برف پڑ چکی ہے جبکہ مسلسل موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں قراقرم ہائی وے سمیت اہم سڑکیں بلاک ہو گئیں۔ایڈیشل ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان خرم رحمن جدون نے بتایا کہ بالائی کوہستان کے علاقے شیتیال میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث قراقرم ہائی وے بلاک ہوگئی۔ لینڈ سلائیڈنگ نے شاہراہ قراقرم کو اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کوہستان کے بالائی علاقوں کے درمیان ہر قسم کی ٹریفک مکمل طور پر منقطع کر دیا ہے۔ سیاحوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ گلگت بلتستان کا سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو اسے منسوخ کردیں کیونکہ وہ مصیبت میں پڑ سکتے ہیں۔