کراچی: ( سپورٹس ڈیسک ) سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے کراچی میں ہونے والے آخری میچ اور فائنل کی تاریخ میں تبدیلی کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان طے شدہ سہ ملکی سیریز کا آخری میچ اب 13 فروری کو کھیلا جائے گا جبکہ فائنل اب 15 فروری کو ہو گا۔
قبل ازیں سیریز میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان آخری میچ 12 فروری کو ہونا تھا جبکہ فائنل 14 فروری کو طے تھا، سیریز کا مقصد 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کی تیاری ہے۔