بلوچستان کے ضلع دکی میں ژالہ باری کا 42 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

دکی: ( نیوز ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع دکی میں ژالہ باری نے 42 سال کا ریکارڈ توڑ دیا جس سے علاقے میں سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا۔ ضلع دکی کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری سے سولر پلیٹوں اور درختوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

دوسری جانب وادی نیلم کے سیاحتی مقامات اڑنگ کیل اور اپر گریس نے برفباری کے بعد سفید چادر اوڑھ لی ہے۔ سندھ کے شہروں میں صبح اور رات کے اوقات میں خنکی جبکہ کراچی میں آج سے وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پیر کے روز سب سے کم درجہ حرارت لہیہ میں منفی 8، سکردو، گوپس، ہنزہ میں منفی 3 اور کالام میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔