لاہور: ( سپورٹس ڈیسک ) بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو شکست دے دی۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے 146 رنز کا ہدف 13 ویں اوور میں حاصل کر لیا، پاکستان کی جانب سے محمد صفدر نے 42 اور نعمت اللہ نے 34 رنز کی اننگز کھیلی۔
بنگلا دیش کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹ پر 145 رنز بنائے تھے، بنگلادیشی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے محمد سلمان 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے بابر علی، بدر منیر، محمد ادریس سلیم اور محمد سلمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔