ملتان ( سپورٹس ڈیسک ) ملتان ڈویژنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نیشنل انٹر ڈویژن باسکٹ بال چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس گراؤنڈ ملتان میں افتتاحی روز چار میچز کھیلے گئے ، جن میں ہزارہ، گوجرانوالہ، ملتان اور سرگودھا ڈویژنز نے اپنے میچز جیت لئے۔ افتتاحی میچ میں ہزارہ ڈویژن نے کوہاٹ ڈویژن کو 46 پوائنٹس کے مقابلے میں 76 پوائنٹس شکست دی ۔
فاتح ٹیم کے صفی اللہ نے 23 اور وقاص خان نے 147 پوانٹس سکور کئے جبکہ کوہاٹ کے عتیق الرحمن نے 14 اور شعیب نے 10 پوائنٹس سکور کیے۔ دوسرے میچ میں گوجرانوالہ ڈویژن کی ٹیم نے کوئٹہ ڈویژن کی ٹیم کو ہرا دیا ۔گوجرانوالہ نے 81 پوائنٹس جبکہ کوئٹہ نے 54 پوائنٹس سکور کئے۔ تیسرا میچ میزبان ملتان ڈویژن اور ساہیوال ڈویژن کی ٹیموں کے درمیان ہوا جو دلچسپ اور سخت مقابلے کے بعد ملتان ڈویژن نے 54 کے مقابلے میں 85 پوائنٹس کے ساتھ جیت لیا۔ آخری میچ سرگودھا ڈویژن اور مردان ڈویژن کے درمیان کھیلا گیا جو سرگودھا نے 49 کے مقابلے میں 72 پوائنٹس سے اپنے نام کرلیا۔
ایپکس کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف نے کہا کہ احتجاج کی اجازت ہے، تشدد کی اجازت نہیں ہے،خواجہ آصف
توشہ خانہ2 کیس،عمران خان کے ضمانتی مچلکے منظور، رہائی کی روبکار جاری
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک
190ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
توہین عدالت کیس،اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اور آر پی او راولپنڈی نے غیر مشروط معافی مانگ لی
تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پوراشتہاری قرار
دوست ملک کے حوالے سے بشریٰ بی بی کا بیان 100 فیصد جھوٹا ہے، جنرل (ر) قمرجاوید باجوہ
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخی ریکارڈ، انڈیکس 99 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرگیا
ن لیگ سے ہمارا اتحاد محبت کا نہیں مجبوری کا ہے: گورنر پنجاب
حمزہ شہباز کو وفاق میں اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان