ہانگ کانگ ( سپورٹس ڈیسک ) جاپان کی نامور ٹینس سٹار اور چار مرتبہ کی گرینڈ سلام چیمپئن ناؤمی اوساکا فٹنس مسائل کے باعث ڈبلیو ٹی اے ہانگ کانگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردارہوگئی ۔ڈبلیو ٹی اے ہانگ کانگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے منتظمین نے کہا ہے کہ جاپانی کی نامور ٹینس سٹار نے تصدیق کی ہے کہ وہ انجری مسائل کے باعث ڈبلیو ٹی اے ہانگ کانگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں سکیں گی۔
نائومی اوساکا نے کہا ہے کہ مجھے واقعی افسوس ہے کہ مجھے پرڈینشل ہانگ کانگ ٹینس اوپن اور اس ٹینس سیزن کے بقیہ مقابلوں سے دستبردار ہونا پڑرہا ہے۔مجھے ہانگ کانگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کھیلنا پسند ہے لیکن فٹنس مسائل کے باعث ایونٹ سے دستبرداری پر مجھے بہت مایوسی ہوئی ہے ،تاہم میں ہانگ کانگ کے اپنے تمام شائقین کو یقین دلانا چاہتی ہوں کہ میں ایونٹ میں کھیل نہ بھی سکوں لیکن میں اس کی تقریب میں ضرور شرکت کروں گی ۔
میں آپ سب سے ملنے کی بے حد منتظر ہوں۔نائومی اوساکانے 2019 اور 2021 میں آسٹریلین اوپن اور 2018 اور 2020 میں یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیتا تھا اور وہ یہ میگا ایونٹ جیتنے والی پہلی جاپانی کھلاڑی اور سنگلز کی ٹاپ رینکنگ رکھنے والی ایشیا کی پہلی خاتون کھلاڑی ہیں، جس نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کی عالمی درجہ بندی میں نمبر ون پوزیشن حاصل کی جس کو انہوں نے ۔ جنوری 2019 سے 21 ہفتوں تک برقرار رکھا۔ڈبلیو ٹی اے ہانگ کانگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ، 27 اکتوبر سے شروع ہوگا۔
تحریک انصاف کا احتجاج، ریڈ زون جانے والے تمام راستے سیل ،اہم عمارتوں پر رینجرز تعینات
سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی کہیں نہیں جانے دینگے: مراد علی شاہ
9 مئی مقدمات: علیمہ و عظمیٰ خان سمیت دیگر کی ضمانتوں میں توسیع
خیبرپختونخوا: نگران دور حکومت میں ادویات کی خریداری میں خردبرد کے ہوشربا انکشافات
باغوں کا شہر سموگ کے نرغے میں، لاہور کا آج بھی آلودہ ترین شہروں میں دوسرا نمبر
بشریٰ بی بی کے بیان سے ملک کا مستقبل داؤ پر لگایا گیا: طلا ل چودھری
ایپکس کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف نے کہا کہ احتجاج کی اجازت ہے، تشدد کی اجازت نہیں ہے،خواجہ آصف
توشہ خانہ2 کیس،عمران خان کے ضمانتی مچلکے منظور، رہائی کی روبکار جاری
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک
190ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری