نئی دہلی( نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست کرناٹکا کی خاتون نے کفالت کی ہوس میں7 بار شادی رچالی اور 6شوہروں سے پیسے بٹورنے میں کامیاب بھی ہو گئی۔بھارتی میڈیا پر ایک ویڈیو کا حوالہ دے کر خاتون کے فراڈ سے متعلق ایک رپورٹ شائع کی گئی ہے جس میں بتایا گیا کہ خاتون نے 7 بار شادیاں کیں اور 6 شوہروں سے کفالت کے طور پر پیسے وصول کر لیے۔
رپورٹ میں خاتون کا نام اور سب شوہروں کے نام بھی خفیہ رکھے گئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ میں خاتون کے فراڈ کے حوالے سے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر ایک منٹ 26 سیکنڈ کا کلپ کا حوالہ دیا گیا ہے، ٹوئٹ کے کیپشن کے مطابق کرناٹکا سے تعلق رکھنے والی نامعلوم خاتون نے 7 بار شادیاں کیں اور اپنے 6 شوہروں سے کفالت کی رقم حاصل لی، خاتون ساتویں شوہر کے خلاف بھی کفالت کا کیس لڑ رہی ہے۔
ویڈیو میں کیے گئے انکشاف کے مطابق بھارتی خاتون اپنے ہر شوہر کے ساتھ6 ماہ سے ایک سال تک رہی جس کے بعد خاتون نے 6 شوہروں کے خلاف مقدمہ دائر کرکے ان سے کفالت حاصل کی۔حالیہ کیس کی سماعت کے دوران وکیل نے عدالت کو بتایاکہ خاتون کے اس سے قبل تمام شوہروں کے خلاف کیسز کو نمٹادیا گیا ہے، خاتون کا یہ کیس ساتویں شوہر کے خلاف ہے۔ جس پر عدالت میں موجود جج نے ریمارکس میں کہا کہ آپ قانون کے ساتھ کھیل رہی ہیں بعد ازاں فریقین کے دلائل سننے کے بعد جج نے خاتون کے تمام شوہروں کی تفصیلات طلب کرلیں۔
سات اکتوبر کا حملہ روکنے میں ناکامی کا اعتراف اسرائیلی فوج کے سربراہ مستعفی ہوگئے
قتل و غارت کرنیوالے صرف بلوچستان ہی نہیں، پورے پاکستان کے دشمن ہیں: وزیراعظم
ایک مقدمہ سننے سے اتنی پریشانی ہو گئی بنچ سے کیس ہی منتقل کر دیا گیا؟ سپریم کورٹ
دنیا کی چھٹی بڑی سیاسی جماعت پی ٹی آئی کا نشان عمران خان ہے، بیرسٹر گوہر
پنجاب میں پتنگ بازی ناقابل ضمانت جرم قرار
امریکا سے سیاسی اسٹیبلیشمنٹ کا قبضہ ختم کروائیں گے
رواں ماہ کے آخر تک لاہور میں الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ
ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاوس میں واپسی، امریکی صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
الیکشن کمیشن کیسے ٹریبونل کے جج کو بدل سکتا ہے؟: اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار