اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) بجلی صارفین کے لیے خوش خبری ہے کہ جلد ہی بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا امکان پیدا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں 12 پیسے فی یونٹ کمی کے لیے نیپرا میں درخواست جمع کروا دی گئی ہے ، جس کی روشنی میں مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے فی یونٹ کی قیمت میں 12 پیسے کمی ہوسکتی ہے ، مذکوروہ درخواست پر نیپرا بجلی قیمت میں اضافے کی درخواست پر 29 جون کو سماعت کرے گا۔
سی پی پی اے کے مطابق مئی میں 13 ارب یونٹ بجلی پیدا کی گئی ، مئی میں ریفرنس فیول لاگت 5 روپے 93 پیسے فی یونٹ رہی ، بجلی کی پیداواری لاگت 5 روپے 70 پیسے فی یونٹ رہی ، مئی میں پانی سے 26 اعشاریہ 64 ، کوئلے سے 20 اعشاریہ 13 فیصد بجلی پیدا کی گئی ، مہنگے فرنس ا?ئل سے 5 اعشاریہ 93 فیصد بجلی پیدا کی گئی ، مقامی گیس سے 11 اعشاریہ 18 فیصد، درا?مدی ایل این جی سے 21 اعشاریہ 74 فیصد پیدا کی گئی جب کہ ایٹمی ذرائع سے 9 اعشاریہ 70 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
علاوہ ازیں نیپرا نے صنعتی صارفین کیلئے بجلی نرخوں کے رعایتی پیکج میں توسیع کردی ہے، پیکج کے تحت حکومت صنعتی صارفین کو سبسڈی دے گی، بجلی کےرعایتی پیکج کی توسیع 30 جون 2022 تک ہوگی ، تفصیلات کے مطابق نیپرا نے صنعتی صارفین کیلئے بجلی نرخوں کے رعایتی پیکج میں توسیع دینے سے متعلق فیصلہ دے دیا ہے۔پاورڈویڑن نے پیکج میں توسیع کیلئے گزشتہ ماہ درخواست دی تھی، نیپرا نے فیصلہ وفاقی حکومت کی درخواست پرجاری کیا ، فیصلے کے تحت30 جون 2022 تک بجلی کے رعایتی پیکج استعمال کرنے میں توسیع دے دی ہے ، رعائتی پیکج کے ذریعے حکومت صنعتی صارفین کو سبسڈی دے گی ، رعایتی پیکج سے ملک میں صنعتی سرگرمیوں کو فروغ ملا ، فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام ملکی صنعتوں پرہوگا۔
سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی
پیار اندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
پی ٹی آئی نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
نئی تاریخ رقم، پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ آج چاند پر روانہ ہو گا
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج صحافت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
پنجاب حکومت نے کسانوں سے گندم نہ خریدی تو وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے
غیر قانونی بھرتیاں: اسد قیصر، راجہ پرویز اشرف کیخلاف باقاعدہ انکوائری شروع
سیہون: کوئلے کی کان دبنے سے 3 مزدور جاں بحق
ملک میں گاڑیوں کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی