کوئٹہ ( نیوز ڈیسک ) صالح محمد بلوچ سیکرٹری محکمہ صحت بلوچستان کا تبادلہ کر کے او,ایس,ڈی کردیا گیا جبکہ مینجنگ ڈائریکٹر بی پیپرا مجیب الرحمن کا تبادلہ کر کے سیکرٹری محکمہ صحت حکومت بلوچستان تعینات کر دیا گیا۔
کمشنر رخشان ڈویژن شاہ عرفان احمد کا تبادلہ کر کے او ایس ڈی کر دیا گیا جبکہ مجیب الرحمن قمبرانی اسپیشل سیکرٹری محکمہ صحت کا تبادلہ کر کے کمشنر رخشان ڈویژن تعینات کر دیا گیا, تعیناتی کے منتظر شہک بلوچ کو سپیشل سیکرٹری محکمہ صحت بلوچستان تعینات کردیا گیا جبکہ ڈائریکٹر جنرل خزانہ محمد افضل خوستی کا تبادلہ کر کے ایم ڈی بی پیپرا تعینات کر دیا گیا۔ تعیناتی کے منتظر محمد جان ڈائریکٹر جنرل محکمہ خزانہ حکومت بلوچستان تعینات۔