راولپنڈی ( نیوز ڈیسک ) صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ گزشتہ برسوں کے تجربات کو مد نظر رکھتے ہوئے راولپنڈی میں ڈینگی کے بڑھتے گراف کو کنٹرول کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں، یہ بات انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈینگی صورتحال کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی، اجلاس میں ڈاکٹر وسیم اکرم ، ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ ، سی ای او ہیلتھ راولپنڈی اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے، صوبائی وزیر نے کہا کہ رواں برس پنجاب میں ڈینگی کے سب سے زیادہ مریض راولپنڈی سے رپورٹ ہو رہے ہیں جو کہ تشویشناک صورتحال ہے، انہوں نے کہا کہ 2024 میں لاہور میں تاحال 230 ڈینگی کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 1934 ہو چکی ہے، انہوں نے کہا کہ ان وجوہات کا بھی جائزہ لیا جائے جن کی وجہ سے ڈینگی وائرس اس قدر زیادہ پھیل رہا ہے اور کوتاہیوں کی نشاندہی کی جائے، خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ ڈینگی ہاٹ سپاٹس کی مسلسل نگرانی کی جائے اور نتیجہ خیز اقدامات کئے جائیں، انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اقدامات کے باوجود ڈینگی کے گراف میں اضافہ قابل توجہ ہے، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی انتظامیہ کے ساتھ قریبی تعاون کیا جائے اور مشترکہ لائحہ عمل اپنایا جائے۔
تحریک انصاف کا احتجاج، ریڈ زون جانے والے تمام راستے سیل ،اہم عمارتوں پر رینجرز تعینات
سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی کہیں نہیں جانے دینگے: مراد علی شاہ
9 مئی مقدمات: علیمہ و عظمیٰ خان سمیت دیگر کی ضمانتوں میں توسیع
خیبرپختونخوا: نگران دور حکومت میں ادویات کی خریداری میں خردبرد کے ہوشربا انکشافات
باغوں کا شہر سموگ کے نرغے میں، لاہور کا آج بھی آلودہ ترین شہروں میں دوسرا نمبر
بشریٰ بی بی کے بیان سے ملک کا مستقبل داؤ پر لگایا گیا: طلا ل چودھری
ایپکس کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف نے کہا کہ احتجاج کی اجازت ہے، تشدد کی اجازت نہیں ہے،خواجہ آصف
توشہ خانہ2 کیس،عمران خان کے ضمانتی مچلکے منظور، رہائی کی روبکار جاری
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک
190ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری