اسلام آباد اور راولپنڈی میں پولیس کی جانب سے احتجاج کی کوریج میں مصرف صحافیوں پر تشدد، موبائل فون بھی چھین لیے
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) پی ٹی آئی احتجاج، پولیس کا ایک مرتبہ پھر صحافیوں پر تشدد۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور پنجاب پولیس کی جانب سے اسلام آباد اور راولپنڈی میں تحریک انصاف کے احتجاج کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو پولیس کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا، موبائل فون بھی چھین لیے گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس نے کوریج میں مصروف ڈان ٹی وی کے صحافی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
جبکہ راولپنڈی ڈھوک کالا خان پر کوریج کرنے والے صحافی طاہر نصیر سے کارڈ دیکھنے کے بہانے پرس چھین لیا گیا، سب انسپکٹر نے صحافی کے منہ پر تھپڑ مارے جبکہ پاس کھڑے کانسٹیبل نے بندوق کے بٹ مارنا شروع کردیے۔ دوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی میں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان جھڑپیں تاحال جاری ہیں۔