بجلی 7 روہے 12 پیسے مہنگی کرنے کی تیاریاں

200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے ریلیف 30 ستمبر سے ختم کرنے کی تیاریاں مکمل، یکم اکتوبر سے بجلی کی قیمت میں بھاری اضافہ ہو جائےگا

لاہور ( نیوز ڈیسک ) بجلی 7 روہے 12 پیسے مہنگی کرنے کی تیاریاں، 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے ریلیف 30 ستمبر سے ختم کرنے کی تیاریاں مکمل، یکم اکتوبر سے بجلی کی قیمت میں بھاری اضافہ ہو جائےگا۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں بجلی صارفین کا 30 ستمبر سے 200 یونٹ تک کا 3 ماہ کا ریلیف ختم ہو جائے گا۔ذرائع کے مطابق بجلی کے صارفین کے لیے 3 ماہ کا حکومتی ریلیف 30 ستمبر کو ختم ہو جائے گا اور یکم اکتوبر سے ماہانہ 200 یونٹ تک صارفین کا بنیادی ٹیرف فی یونٹ 7.12 تک بڑھ جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ 100 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف7.12 روپے بڑھ کر 23.59 روپے ہو جائے گا جبکہ 101 سے 200 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 7.12 روپے بڑھ کر 30.07 روپے ہو جائے گا۔
علاوہ ازیں 1 سے 100 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف3.95 روپے سے بڑھ کر 11.69 روپے ہو جائے گا جبکہ 101 سے 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف4.10 روپے سے بڑھ کر 14.16 روپے ہو جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ماہانہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف 3.95 روپے برقرار رہے گا جبکہ ماہانہ51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف 7.74 روپے برقرار رہے گا۔ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے جولائی 2024ء میں بجلی کا بنیادی ٹیرف فی یونٹ 7.12 روپے تک بڑھایا تھا، حکومت نے اضافے سے ماہانہ 200 یونٹ تک والے صارفین کو 3 ماہ کیلئے استثنیٰ دیا تھا۔وفاقی حکومت نے 50 ارب سبسڈی سے ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی قیمت میں اضافہ 3 ماہ کے لیے روکا تھا۔