لاہورشہر، موٹروے قیام وطعام پر ناقص اشیاء خورونوش فروخت کرنے والوں کیخلاف گرینڈ آپریشن

81 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، 10معروف فوڈ پوائنٹ بند، 63 کو 18لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد، 205کلو غیر معیاری گوشت، 49 کلو ایکسپائر اشیاء تلف کردی گئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

لاہور ( نیوز ڈیسک ) لاہور شہر اور موٹروے قیام و طعام پر ناقص اشیاء خورونوش فروخت کرنے والوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا۔ جاری تصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سردار آصف ڈوگر نے فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ لاہور فیصل آباد موٹروے سروس ایریاز پر چھاپہ مار کاررواں کی گئیں جس میں 81 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کرتے ہوئے 10معروف فوڈ پوائنٹس کو بندکردیا گیا جبکہ 63 کو 18لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کردیے گئے اور 205 کلو غیر معیاری گوشت، 49 کلو ایکسپائر اشیاء تلف کردی گئی۔
ڈی جی فوڈاتھارٹی نے کہا کہ ایکسپائر اشیاء کی موجودگی اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ فریزر کی انتہائی خستہ حالت، گوشت اور ڈیری اشیاء فریزر میں اکٹھی رکھی پائی گئیں۔
جبکہ معمولی نقائص پر مزید بہتری کے لیے 25 فوڈپوانٹس اصلاحی نوٹس بھی جاری کیے گئے۔ عاصم جاوید نے بتایا کہ سروس ایریاز میں امپورٹڈ اور لوکل اشیاء کی باقاعدہ ٹیسٹنگ اور منظوری کے بعد ہی فروخت کرنے کی اجازت ہے۔

موٹرویز، بس سٹینڈ، لاری اڈے، جی ٹی روڈ پر موجود فوڈ پوائنٹس کی سرپرائز چیکنگ کی جارہی ہے۔ زائدالمیعاد اشیاء کا ڈسپلے میں رکھنا اور بیچنا کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہے۔ خوراک کی تیاری میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں، شکایات کی صورت میں 1223 پر کال کریں۔ دوسری جانب وزیراعلی مریم نوازشریف نے ضلعی ہسپتالوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی کمی پورا کرنے کا ٹارگٹ مقرر کردیا – محکمہ صحت کارڈیالوجی، نیورو، پیڈز اور دیگر ضروری سپیشلسٹ کی ٹریننگ کا پلان طلب کرلیا- مریضوں کی ضروریات کے مطابق ڈاکٹرز کی سپیشلائزیشن پر فوکس کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا- ضلعی ہسپتالوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز کے لئے خصوصی پیکیج کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔
دور دراز ہسپتالو ں میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی ضرورت پوری کرنے پر زور دیا گیا۔ اضلاع میں امراض قلب میں مبتلا مریضوں کے لئے فوری درکار طبی آلات کی فراہمی کا اصولی فیصلہ کیا گیا ۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں 5 مراحل میں کیتھ لیب فراہم کرنے کا جائزہ لیا۔ لاہور کے پی آئی سی، گنگارام، میوہسپتال، خواجہ صفدر میموریل ہسپتال سیالکوٹ اور کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ وزیر آباد میں مشینیں فراہم کی جائیں گی۔