سپیشل جج شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں سماعت،تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت
راولپنڈی ( نیوز ڈیسک ) تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف نئے توشہ خانہ ریفرنس کا ایف آئی اے قوانین کے تحت ٹرائل شروع ہو گیا ہے.
آج سپیشل جج شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف نئے توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے کے سپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی، نیب پراسیکیوٹر عمیر مجید جبکہ ملزمان کی جانب سے ایڈووکیٹ سلمان صفدر عدالت پیش ہوئے.
دوران سماعت ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ نیب ترامیم کے بعد یہ پہلا کیس ہے جو ایف آئی اے کو ٹرانسفر ہوا ہے کیس کو ایف آئی اے قوانین کے تحت دیکھنا ضروری ہے. بعدازاں عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کر دی عدالت نے ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت بھی آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی ہے.