اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) وزارت تعلیم نے سکولوں میں طالب علموں کی اضافی مدد کیلئے ہفتے کے روز خصوصی کلاسز منعقد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزارت تعلیم نے سکولوں میں طالب علموں کی اضافی مدد کیلئے ہفتے کے روز خصوصی کلاسز منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس اقدام کا مقصد ایسے طلباء کو اضافی مدد فراہم کرنا ہے جنہیں اس کی ضرورت ہوتی ہے۔
اس بات کو بھی یقینی بنانا کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل سکیں اور اپنی پڑھائی میں سبقت لے سکیں، یہ خصوصی کلاسز ہر ہفتے ہوا کریں گی، ان کلاسز میں زبان اور دیگر مہارتوں پر توجہ دی جائے گی۔
جن طالب علموں کو اضافی مدد کی ضرورت ہے ایسے طالب علموں کو ٹارگٹڈ مد د دی جائے گی، ان اصلاحی کلاسوں کا اصل مقصد ایک معاون ماحول فراہم کرنا ہے جہاں طلباء اپنی زبان اور عددی مہارتوں کو بہتر بنائیں اور مستقبل کی کامیابی کیلئے ایک مضبوط بنیاد بن سکیں۔
وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں کہ ہر طالب علم کو وہ تعاون حاصل ہو جو اسے کامیابی کے لیے درکار ہے تاہم ان خصوصی کلاسز کیلیے ہم پوری تندہی سے کام کر رہے ہیں۔